بہار میں 77 ہزار اساتذہ کی نوکری چھن جائے گی، تنخواہ بھی وصول ہوگی، کیوں ہوگا ایسا ؟
بہار میں ہزاروں سرکاری اساتذہ کی نوکریوں سے ہاتھ دھونے کا خطرہ ہے۔ وجہ یہ ہے کہ ان اساتذہ کے نام سرکاری دستاویزات میں نہیں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس غفلت کی وجہ سے 77 ہزار اساتذہ کو نوکریوں سے ہاتھ دھونا پڑ سکتے ہیں۔
آج تک سے وابستہ سوجیت جھا کی رپورٹ کے مطابق ان اساتذہ کی تقرری 2006 سے 2015 کے درمیان ہوئی تھی۔ ان سالوں میں ساڑھے تین لاکھ سے زائد اساتذہ کو نوکریاں ملیں۔ ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 77 ہزار اساتذہ کے ریگولر فولڈرز میں دستاویزات نہیں ملی ہیں۔ جس کی وجہ سے ان اساتذہ کی نوکری ختم ہو سکتی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ معاملہ پٹنہ ہائی کورٹ تک پہنچ گیا ہے۔ ہائی کورٹ نے ویجیلنس انویسٹی گیشن بیورو (VIB) کو تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ کئی ڈیڈ لائن کے باوجود اس 'گمشدہ فولڈر' کیس کی تفتیش مکمل نہیں ہو سکی۔ ویجیلنس بیورو نے اس معاملے میں ایک ہزار سے زیادہ ...