ترکی کو ملا ہے بحر اسود میں گیس کا بھنڈارا

دو دن پہلے ترکی صدر نے تُرکوں کو خوشخبری سنانے کا اعلان کیا تھا چنانچہ آج نئے سال کی شروعات میں یکم محرم الحرام کو ‏رجب طیب اردوغان نے ترک قوم کو خوشخبری دیتے ہوئے آج بتلایا کہ:
بحرہ اسود میں ترکی کو 320 ارب کیوبک میٹر گیس کے وسیع ذخائر ملے ہیں، فصیح سونداج ڈرلنگ شپ کے ذریعے ترکی نے بحرہ اسود میں گیس کے بڑے ذخائر حاصل کئے ہیں, بحرہ اسود سے ملنے والے گیس ذخائر 2023 تک عوام تک پہنچ جائیں گے
ترکی کی تاریخ میں گیس کی یہ سب سے بڑی دریافت ہے، یہاں سے 320 ارب کیوبک میٹر گیس کے ذخائر ملے ہیں، ڈرلنگ سے جو نتائج سامنے آئے ہیں توقع ہے کہ یہاں سے مزید قدرتی وسائل حاصل ہوں گے، یہ خبر Turkey Urdu نے فراہم کی ہے_
جامع کاریا کی بازیابی: اسی کے ساتھ دوہرا درد دیتے ہوئے آیا صوفیا کی طرح اب اردوغان نے آج استنبول کی ایک اور تاریخی مسجد جامع کاریا جسے لبرل اتاترک کے عہد میں میوزیم بنادیاگیا تھا اسے دوباره مسجد کے طورپر شروع کرنے کا اعلان کرکے بازنطینی صلیبی دنیا کو ایک اور درد دیا ہے !
تیل اور گیس کی تلاش میں جانے والے ” فصیح ” بیڑے کو اردوغان نے خود الوداع کیا تھا، جس نے بالآخر کامیابی حاصل کی ہے، مزید گیس اور تیل کی تلاش جاری ہے، گیس کے یہ ذخائر ترکی کو خودکفیل اور مزید مستحکم بنائیں گے، ترک قوم کو مضبوط اور سپر پاور بننے کے لیے زیادہ سے زیادہ قدرتی ذخائر حاصل کرنے کی ضرورت ہے جس میں ترکی کامیابی سے ہمکنار ہونے لگا ہے، ترکوں کی یہ ترقی یقینی طورپر یوروپ، مغرب اور صہیونی دنیا کے لیے نیند خرابی اور مزید عناد کا سبب بننے والی ہے، اور مومنین، تو بہرحال فطری طورپر اس زوال کے دور میں ہر مومن کو ایک ابھرتی ہوئی مومن قوم کی معاشی ترقی سے خوشی ہوگی ہی اور وہ خیر و برکت کی دعائیں کرینگے، اس کے علاوہ تیسری قسم سے تو آپ واقف ہی ہوں گے جو ہماری صفوں میں ہمیشہ رہےہیں! یہ بھی خبر آرہی ہیکہ جیسے ہی اردوغان نے یہ اعلان کیا ترکی کرنسی لیرا کی قدر میں بھی اضافہ ہوتے نظر آرہاہے، یہ ماشاء الله بڑی کامیابی ہے، اللّٰہ ترکوں کی مدد فرمائے انہیں مزید مضبوطی اور ایمانی قوت عطاء فرمائے، جہاں پر خلافت کو استعماری طاقتوں نے ختم کرنے کی کوشش کی، لیکن عثمانیوں کے جانشین زندہ بھی ہیں اور پابندِ عہد بھی نظر آتےہیں ، بتدریج کامیابی حاصل کرتے وہ بحالئ عروج کی سمت مستقل مزاجی سے سفر کررہےہیں امید ہیکہ وہ اپنے پُرکھوں کی میراث کو مکمل طورپر حاصل کرلیں گے کہ یہ میراث عالم اسلام کے لیے قوت اور سطوت کا استعارہ ہے، اس خوشخبری کے ساتھ ساتھ اردوغان نے عزم کرتے ہوئے کہا ہیکہ: ‏
ترکی جب تک گیس کا ایکسپورٹر نہیں بن جاتا اس وقت تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے، اللھم آمین_

سمیع_اللّٰہ_خان

 170 total views,  2 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published.